گجرات (نمائندہ جنگ) کڈنی سنٹر گجرات میں ڈائیلسز کیلئے مریضوں کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا،طبی عملہ کی تربیت جاری ہے اور یکم دسمبر سے سنٹر میں گردے کے مریضوں کے ڈائیلسز شروع کر دیے جائیں گے، یہ فیصلہ بورڈ آف مینجمنٹ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کی، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، صدر بورڈ آف مینجمنٹ میاں اعجاز، ممبران جاوید بٹ، نثار الدین ساجد راٹھور، ایڈمنسٹریٹر کڈنی سنٹر ڈاکٹر عباس گوندل بھی موجود تھے۔