• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Sukkur Incident Death Toll Two And 15 Were Injured
سکھر میں قومی شاہراہ پر سانگی کے قریب تیز رفتار کوچ آگے جانے والے ٹریلر سے جا ٹکرائی ، حادثے میں دو افراد جاں بحق، پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے،4زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

حادثے کا شکار ہونیوالی مسافر کوچ کراچی سے علی پور جارہی تھی، جو تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سکھر میں قومی شاہراہ پر سانگی کے قریب ایک ٹریلر سے ایک جاٹکرائی، حادثے میں دو افراد جاں بحق، پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو کوچ سے نکالنے کیلئے امدادی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لاشوں اور زخمیوں کو سکھر اور پنو عاقل کے اسپتالوں میں منتقل کیاگیا ہے۔ 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، حادثے کے بعد کوچ اور ٹریلر کے ڈرائیوز موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین