• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی عالمی دہشتگرد اور گجرات کا غنڈہ ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر

Modis Bullying Of Terrorism And Gujarat Prime Minister Azad Kashmir
وزیراعظم آزاد کشمیرراجافاروق حیدرخان کا کہنا ہے کہ ہم 71برسوں سے اپنے حق کیلئے لڑرہے ہیں، مایوس نہ ہوں استقامت سے کھڑے رہیں، مودی عالمی دہشتگرد اور گجرات کا غنڈہ ہے اسے بھگائیں گے۔

وزیراعظم آزاد کشمیرراجافاروق حیدرخان نے کوٹلی میں کنٹرول لائن نکیال کا دورہ اور متاثرین سے خطاب کیا ۔ وزیراعظم آزادکشمیر بھارتی جارحیت کے متاثرین سے خطاب شروع کرتے ہی آبدیدہ ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ متاثرین کی غم گساری کیلئےآئے ہیں،لوگوں کا جذبہ اور حوصلہ قابل رشک ہے، آزادکشمیر کے سارے وسائل متاثرین کیلئےوقف ہیں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، مودی عالمی دہشت گرد اور گجرات کا غنڈہ ہے اسے بھگائیں گے۔
تازہ ترین