گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شہر کے مختلف علاقوں میں واسا کی زیر زمین پائپ لائن پھٹنے سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے محلہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ میں گلیوں کے اندر پائپ لائن پھٹنے سے پانی گلیوں میں کھڑا رہنا معمول بن گیا جبکہ شہری اس پانی کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں اسی طرح محلہ بلال پورہ میں بھی واسا کی سیوریج پھٹنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔