سرگودھا (نامہ نگار)یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام ہونے والے بی ایڈکے دوسرے سالانہ امتحان 2016ءکے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ کنٹرولر امتحانات کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق داخلہ فیس 3700/-روپے کے ساتھ داخلہ فارم 05دسمبر2016تک اپنے کالج کے پرنسپل کی وساطت سے جمع کرا سکتے ہیں ۔امیدوارداخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں ۔