لاہور(آئی این پی) جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی طبیعت مزید بگڑنے لگی ‘مزید2روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کاامکان ہے،تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج مولانا فضل الرحمان کے پیٹ کے اوپر والے حصے میں در د شدت اختیار کر گیا ،انہیں انتہائی طاقتور درد کش ادویات دی جا رہی ہیں اور انکے الٹراسا ونڈ کے بعد سی ٹی سکین بھی کروالیا گیا ہے ۔ طبیعت ناسازہونے پر انہیں مائع خوراک دی جا رہی ہے اور تین روز سے خالی پیٹ رکھا گیا ہے اور مزید دوسے تین دن تک ہسپتال میں رکھا جائے گا ۔