• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی،دہشتگردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ،اہلکار شہید، اے ایس آئی زخمی

جہانگیرہ (نمائندہ جنگ)صوالی کے نزدیک دہشت گردوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید جبکہ اے ایس آئی زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے اے ایس آئی فضل اکبر خان اور کانسٹیبل ظاہر شاہ ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد واپس گھر جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی ،فائرنگ سے پولیس سپاہی ظاہر شاہ شہید ہوگیا جبکہ فضل اکبر خان شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا بعدازاں پولیس سپاہی ظاہر شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائن صوابی میں ادا کر دی گئی  جس میںمیں ڈی پی او کے علاوہ دیگر پولیس حکام، عوامی نمائند وں نے شرکت کی۔ بعد ازاں کانسٹیبل ظاہر شاہ کی لاش ان کے گائوں اسماعلیہ لے جائی گئی اور سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، پولیس کے ایک دستے نےسلامی  دی۔
تازہ ترین