بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پاکستان کے زیر انتظام چلنے والے ادارے انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن لاہور کے طلباوطالبات نے ڈپٹی کور س کوآرڈینیٹر شجاع الرحمان کی سربراہی میں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب ریجنل آفس میں قائم تصویری کہانی کا معائنہ کیا،اس موقع پر شجاع الرحمان نے کہا کہ یہ سیاحوں اور طلباوطالبات کو تاریخ ثقافت اور بہاولپور کے سیاحتی مقامات کے بارے میں مکمل اور بھرپور رہنمائی کا منبہ ہےاریجنل منیجر شاہد محمود نے بتایا کہ بہاولپور متحدہ ہندوستان کی دوسری بڑی اسلامی ریاست کا دارالخلافہ ہونے کے ناطے سیاحوں کیلئے پرکشش ہے۔ اس کو ٹورسٹ سٹی اور جاذب نظر بنانے کیلئے کمشنر بہاولپور ثاقب ظفر نےمتعدداقدامات کئے،بعد ازاں طلباوطالبات نے جو بہاولپور کے سیاحتی مقامات کے 5روزہ دورے پر ہیں جیولری مارکیٹ میں نایاب چولستانی زیورات دیکھے اس موقع پر شجاع الرحمان نے کہا کہ یہ یونیق آرٹ ہے اگر اسے بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے تو اس سے کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔