گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سیشن جج گوجرانوالہ محمد عبدالناصرنے سنٹرل جیل گوجرانوالہ کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سول جج عثمان علی اعوان ،سول جج کاشف ذیشان اورسول جج انتظاء اسلم اورسپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری اصغر علی بھی ان کے ہمراہ تھے سیشن جج نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں بند15اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کردیا۔