سیالکوٹ ،اگوکی( ،نامہ نگار ،نمائندہ جنگ) تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ ڈیفنس روڈ سے پولیس نے خاتون ثوبیہ کی بیٹی (م) کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لیجانے والے علی زوہیب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ گاؤں روڑکی میں چھ ملزمان ذکاءاللہ نے ساتھیوں کے ہمراہ آکر غلا م عباس کے دو چھوٹے بھائیوں 23سالہ علی رضااور 22سالہ علی حسن کو غوا کرلیا اور انہیں نا معلوم مقام پر لے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔