سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) تھانہ سبز پیر کے علاقہ موضع جمال جنڈ میں زمین کے تنازع پر نعیم، ناہید اور نسیم نے حنیف اور مقصود کے ایما پر ڈنڈے اور سریئے کے وار کرکے خاتون ناصرہ بی بی کو زخمی کردیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔