• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالبعلم کا تشدد سے نرخرہ شدید متاثر ہوا،اسپیشل میڈیکل بورڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپیشل میڈیکل بورڈ نے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالبعلم محمد احمد حسین کا جمعہ کو جناح اسپتال میں معائنہ کیا اور اپنی رپورٹ صوبائی محکمہ صحت کو جمع کرادی ۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بورڈ نے موقف اختیار کیا ہے کہ تشدد سے محمد احمد حسین کا نرخرہ شدید متاثر ہوا ہے جس کا واحد حل آپریشن ہےاور یہ انتہائی تکنیکی کام ہےجو پاکستان میں ممکن نہیں ۔ بورڈ نے رپورٹ میں سفارش کی کہ یہ آپریشن صرف امریکا میں ممکن ہے جس کے لئے طالبعلم کو امریکا بھیجا جائے ۔ بورڈ نے  مزید سفارش کی ہے کہ جب تک محمد احمد حسین کا آپر یشن نہیں ہو جاتا اس وقت تک آغا خان اسپتال سے اس کی فزیو تھراپی (ری ہیبلیٹیشن) کرائی جائے ۔ ذرائع کے مطابق محمد احمد حسن کی حالت اب قدرے بہتر ہے وہ اپنے اہلخانہ کو پہچان رہا اور ان کی بات سمجھ رہا ہے جبکہ اس نے چلنا بھی شروع کر دیا ہے ۔
تازہ ترین