کابل ( جنگ نیوز)افغانستان نے چمن کی سرحدی گذرگاہ ’’ڈورنڈ لائن‘‘پر پاکستان کی جانب سے پرچم اتارنے کی تقریب اورفوجی سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیرمناسب اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق افغان وزارت خارجہ کے جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چمن کی سرحدی گذرگاہ پر پاکستان کا یہ اقدام دو طرفہ وعدوں کی خلاف ورزی ہے اور موجودہ حساس حالات میں باہمی تعلقات کو مزید خراب کر سکتا ہے۔