ٹنڈوالہ یار +عمرکوٹ + کنری (نامہ نگاران) بھارت ایک طرف کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ظلم کررہا ہے تو دوسری طرف پاکستان کے بارڈر پر مسلسل جارحیت کر کے بے گناہ انسانوں کو شہید کر رہا ہے مگر ہمارے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ہم وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو بند کریں۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے راشد آباد کے مقام پر اپنے استقبال کے موقع پر میڈیا اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نےکہا کہ چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر سندھ کے دورے پر نکلا ہوں تاکہ تبدیلی اور متبادل قیادت کے منتظر سندھی بھائیوں کو تحریک انصاف کے پرچم تلے جمع کر سکوں اورسندھ کے دورے سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر عارف علوی، حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔ عمرکوٹ تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین اور غوثیہ جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم شاہ محمود قریشی نے گاوٴں بلاول ہالیپوٹو میں وڈیرے بلاول ہالیپوٹہ کے انتقال پر تعزیت کی اور ان کے بڑے فرزند حافظ احمد ہالیپوٹو کی دستاربندی کی بعد میں وہ عمرکوٹ پہنچے عمرکوٹ میں ڈاکٹر شفگتہ نیاز سمیجو سے ان کے شوہر ڈاکٹر نیاز احمد سمیجو کے انتقال پر کی بعد میں تحریک انصاف کے ایم این اے لال مالہی کے سپر شاہین ہاؤس پہنچے جہاں پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ سندھ میں کرپشن بڑی حد تک ہوئی ہے جس وجہ سے سندھ کی ترقی رکی ہوئی ہے ہماری پارٹی سندھ کی تعمیر ترقی کیلئے سندھ میں کرپشن کے خاتمے کیلئے مہم چلا رہی ہے ۔ کنُری غوثیہ جماعت کے روحانی پیشوااور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپہ سالارراحیل شریف نے جس جواں مردی اور بہادری کیساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کیا اسکی دُنیا بھر میں تعریف کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مالہی ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔