گجرات(نمائندہ جنگ)گجرات میں غلط انجکشن لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ریلوے روڈ پرنجی ہسپتال میں محلہ ڈنڈے مارکی30سالہ خاتون ارم فیصل زیر علاج تھی کہ ڈاکٹرنے دوران علاج غلط انجکشن لگا دیا۔جس سے خاتون کی موت واقع ہوگئی۔ خاتون کے اہلخانہ نے ڈاکٹر اورہسپتال انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کیا۔پولیس نےموقع پرپہنچ کرحالات کوقابومیں کیا۔