مردان ( نامہ نگار ) مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال (ایم ٹی آئی ) مریضہ کی ہلاکت پر غفلت برتنے کے الزام میں چھ ٹرینی لیڈی ڈاکٹروں کی برطرفی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے ) کی کال پر ڈاکٹروں نے ہڑتال کی اور او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا اس موقع پر ڈاکٹروں نے ریلی نکالی جس کی قیادت وائی ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر عمران جوہر، سینئر نائب صدر ڈاکٹر کامران اور دیگر عہدیدار ڈاکٹر ایاز علی شاہ ،ڈاکٹر غفار شاہ، ڈاکٹر اسفندیار اور ڈاکٹر طارق عزیز وغیرہ کر رہے تھے۔ ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایم ٹی آئی کے چیئرمین بورڈ آف گورنر ٹرینی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتے اور پی جی ایم آئی ہی کارروائی کرنے کی مجاز ہے انہوں نے کہا کہ ٹرینی ڈاکٹرز ہسپتال میں سیکھنے کے لئے آتے ہیں سارا ملبہ ان کے سر ڈالنے کی بجائے متعلقہ وارڈ کے ہیڈ کو خود کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش کر نا چاہئے تھا انہوں نے اعلان کیا کہ اگر ٹرینی لیڈی ڈاکٹروں کو 30 نومبر تک بحال نہ کیا گیا تو ہم احتجاج کا دائرہ پورے صوبے تک بڑھادینگے