• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی،پولیس اہلکار نہر میں گر کر جاں بحق،فائرنگ سے مقامی گلوکار قتل

صوابی(نمائندہ جنگ )پشاور سیکرٹریٹ میں تعینات پولیس اہلکار موٹر سائیکل ڈرائیونگ سیکھنے کے دوران صوابی کی گوہاٹی نہر میں گر جانے سے جاں بحق ہو گیا ،ایک مقامی گلو کار کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق کانسٹیبل سبز علی سکنہ شیر علی کوٹھے  ہفتہ کی صبح گوہاٹی نہر کے مقام پر موٹر سائیکل کی ڈرائیونگ سیکھ رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل اس سے بے قابو ہو کر نہر میں جا گری اور وہ گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ،بعد ازاں مقامی غوطہ خوروں نے لاش کو نکال لیا ۔دریں اثناء مسماۃ (ح)بیوہ درویش سکنہ زرین بانڈہ کوٹھا نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے تھانہ صوابی میں بتایا کہ گزشتہ رات نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور اس کے شوہر درویش کو گھر سے لے گئے بعد ازاں ہفتہ کی صبح بام خیل پنج پیر بائی پاس روڈ سے  اس کی لاش  ملی ۔بتایا گیا ہے کہ مقتول مقامی گلو کار تھے اور اکثر محفل موسیقی کے پروگراموں میں شرکت کرنے کے لئے جایا کر تے تھے صوابی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین