گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ شہرمیں ہنڈی کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا،حکومت کی طرف سے مختلف پالیسیاں بنانے کے باوجود بھی غیر قانونی کرنسی کے کاروبار پر قابو نہ پایاجاسکا ۔ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے گھروں کو کرائے پرلیکرہنڈی کا کاروبارکر رہے ہیں جو بیرون ملکوں سے آنیوالی غیرقانونی طریقے سے رقم کو شہریوں کے گھروں تک پہنچا رہے ہیں جو نہ صرف ایف آئی اے کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ ملکی خزانے کو بھی خاطرخواہ نقصان پہنچ رہا ہے۔