• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ میں فائرنگ،ایک ہلاک، دوسرا زخمی

2 Killed In Gujranwala Firing Incident
گوجرانوالہ میں دو دوستوں نے معمولی تلخ کلامی کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے گوندلانوالہ روڈ پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق محلہ فیصل آباد کے رہائشی دو دوست ایک شادی کی تقریب کے دوران معمولی تلخ کلامی کے بعد آپس میں لڑ پڑے، بات بڑھتے بڑھتے فائرنگ تک جاپہنچی اور گولیاں لگنے سے ایک نوجوان موقع پر ہی ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس نے ہلاک ہونیوالے احمد کی لاش اور زخمی حامد کو اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین