• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ جوڈیشری بہاول پور کی ٹیم نےکرکٹ میچجیت لیا

بہاولپور (سٹی رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ لاہور کے قیام کی 150سالہ تقریبات کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ جوڈیشری بہاول پور اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری رحیم یار خان کے مابین ون ڈے کرکٹ میچ کھیلا گیا جو ڈسٹرکٹ جوڈیشری بہاول پور کی ٹیم نے 16رنز کی برتری سے جیت لیا۔کرکٹ میچ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر علی شاہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جنہوں نے 2کھلاڑی آؤٹ کئے اور 26رنز بنائے۔ میچ میں ٹاپ سکورر کا اعزاز ڈسٹرکٹ جوڈیشری رحیم یار خاں کو حاصل ہوا جن کے کھلاڑی آصف گل نے 34رنز بنائے۔  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پو رریحان بشیر نے مہمان ٹیم کو میچ کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل ہمیں تندرست وتوانا بناتے ہیں۔ 
تازہ ترین