• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالا:کروڑوں عوام کرپشن کے خاتمےکیلئے عدالتی فیصلےکےمنتظر ہیں،شاہ محمود

ہالا(نامہ نگار)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہےنوازشریف کو عدالتی کٹہرے میں پہنچادیاہے،کروڑوں عوام کی نظریں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مرکوز ہیں تحریک انصاف کی کرپشن کے خلاف بولی حکومت کیلئے گولی بن گئی ہے،پیپلز پارٹیسے نواز شریف کی تلاشی کیلئے متعددملاقاتیں اور رابطے ہوئے تاہم نتیجہ نہیں نکلا،ہم دیکھیں گے کہ عدالتی فیصلے کے بعد نواز شریف کتنے شریف رہتے ہیں،وزیر خارجہ کے بغیر نواز حکومت مطلوبہ نتائج نہیں دے رہی ہے،ترک صدر کا بائیکاٹ ہمارےتحفظات کا حصہ تھا۔ ترکی اور چین پڑوسی بااعتماد دوست میں جن کے ساتھ ترقی کا سفر خوش آئند ہے، عوام الناس کی خدمت کے بغیر سیاست ادھوری ہے۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور غوثیہ جماعت کے روحانی پیشواءمخدوم شاہ محمود قریشی نے حلیم عادل شیخ،محمد خان جونیجو،علی حسن ہنگورو،گل محمد پہنور،رستم سموں،فقیر حسین علی جعفری ،اختر میمن ،میر چنڈ،الھہ بخش آھپن،نور ،محمد شاہ  اور دیگرکے ہمراہ مخدوم ہاؤس ہالا میں سروری جماعت کے روحانی پیشواء مخدوم جمیل الزماں سے ان کے والد مخدوم امین فہیم کے انتقال پر تعزیت کی اور بعدازاںصحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سروری جماعت سندھ اور غوثیہ جماعت کے درمیان  سیاسی، سماجی،روحانی سیاسی  رشتے مضبوط ہیں،مخدوم آف ہالا اورہمارے درمیان قدیم رشتے  سیاست سے بڑھ کر ہیں،مخدوم امین فہیم نفاست اور شرافت کے پیکر تھے۔انہوں نے ذولفقار علی بھٹو سے لیکر بلاوال بھٹو زرداری تک پی،پی سے عہد وفاداری نبھائی   میں نے ایسے بردبار لوگ زندگی میں نہیں دیکھے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ درگاہیں مقدس ادارے ہیں جہاں روحانی فیض کے ذریعہ انسانیت کو فروغ حاصل ہوتا ہے جو دنیا میں امن وسلاتی کا پیغام ہے۔
تازہ ترین