گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سردی میں اضافہ نہ ہونےکے باوجود انڈوں کی فروخت بڑھ گئی ،کچے انڈوں کے ساتھ ساتھ ابلے ہوئے انڈے بھی فروخت ہونے لگے ہیں، گلی گلی انڈوں کی فروخت میں اضافہ ہونے کے باعث کئی انڈے فروش دیسی انڈوں کے نام پر ولائتی انڈوں کو چائے کی پتی کا رنگ چڑھاکر فروخت کر رہے ہیں اور ولائتی انڈے کو دیسی انڈے کے ریٹ پر فروخت کر رہے ہیں، کچے انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہو چکا ہے، کچے انڈے فی درجن 130کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔