گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)دیرینہ دشمنی پر قتل ہونیوالے نوجوان کے ورثاء کا جی ٹی روڈ پر نعش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ‘ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف نعرے بازی‘ گرفتاری کا مطالبہ کیا، ماڈل ٹاؤن کے علاقہ محلہ فیصل آباد کے رہائشی محمد احمد کا چند روز قبل علاقہ کے بااثر افرادکیساتھ معمولی تنازعہ پر جھگڑا ہوا جس پر علاقہ معززین نے بیچ بچاؤ کرواکے دونوں کے درمیان صلح کروادی لیکن ملزمان نے رنجش ختم نہ کی ، محمد احمد شادی کی تقریب سے واپس گھر جارہا تھا کہ گوندلانوالہ روڈ پر مسلح ملزمان نےنوجوان پر فائرنگ شروع کردی فائرنگ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان محمد احمد ہلاک ہوگیا ، ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچا دیاپولیس نے ملزمان فیصل گجر، حارث گجر اور ہارون گجر سمیت 5نامزد ملزمان کیخلاف مقتول کے والد اکرم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا نوجوان کےقتل اور ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف مقتول کے ورثاء نے نعش کو سڑک پررکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور غلہ منڈی کے سامنے شدیدنعرے بازی کی کئی گھنٹے روڈ بلاک سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔