ٹھٹھہ(نامہ نگار) نواحی قصبے غلام اللہ کے گاؤں صالح کاتیار کی رہائشی 45 سالہ خاتون مسمات جنت زوجہ عرس کاتیار سڑک عبور کر رہی تھی کہ ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔خاتون کی لاش کو سول اسپتال مکلی پہنچایا گیا جہاں سے بعد ازاں لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔