شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)تھانہ صدر شیخوپورہ میں سنگین نوعیت کے مقدمات کی پونے دو سو فائلیں ٖغائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے یہ انکشاف ڈی پی او شیخوپورہ کی طرف سے تھانہ کی انسپکشن کے دوران ہوا جس کے بعد پولیس نے ایس ایچ او تھانہ صدر کی مدعیت میں 41 ایسے تھانیداروں کے خلاف چوری کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہےجن کو یہ فائلیں تفتیش کیلئے مارک کی گئی تھیں۔