سرگودھا (نامہ نگار) سالوں نے ناراض بیوی کو بنانے گئے بہنوئی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کےمحمد نعیم نامی نوجوان کی شادی قصبہ حیدرآباد ٹائون میں ہوئی تھی ۔ اسکی بیوی ناراض ہو کر میکے گئی جہاں نعیم اسے منانے گیا۔ اسی دوران ان کی آپس میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر نعیم کی بیوی کے بھائیوں نے نعیم کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تھانہ جھال چکیاں پولیس نے متوفی کی نعش قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دی۔