• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف قومی مجرم ہے ٗ انٹرپول کے ذریعے لایا جائے ٗ جے ڈبلیو پی

کوئٹہ(پ ر)جمہوری وطن پارٹی بلوچستان کے لیبر سیکرٹری اور قبائلی رہنما وڈیرہ محمد شریف بگٹی نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر کہا ہے کہ پر ویز مشرف قومی مجرم ہے لہٰذا اسے انٹرپول کے ذریعے پاکستان لاکر عدالت میں پیش کیا جائے کیونکہ اس ایک شخص کی وجہ سے ملک اور باالخصوص بلوچستان میں نفرت پیدا ہوئی اور وہ آگ لگائی جس کا خمیازہ قوم آج بھی بھگت رہی ہے انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو صحت خرابی کے سرٹیفکیٹ پیش کرنے والا بیرون ملک نائٹ کلبوں میں ڈانس کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس قومی مجرم کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
تازہ ترین