راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی میں زیرسماعت سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے پانچ دسمبر تک ملتوی کر دی، خصوصی عدالت کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ جو بوجہ علالت رخصت پر ہیں کے نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کے دیگر گیارہ مقدمات کی سماعت بھی آئندہ سال دو جنوری تک ملتوی کر دی گئی، تقریباً 9برس پرانے بینظیر بھٹو قتل میں ملزمان نے صفائی میں اپنے اپنے بیانات قلمبند کروانا ہیں اس کیس میں ملوث سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف جو بیرون ملک جا چکے ہیں کی طرف سے ان کے وکلا بیانات ریکارڈ کروائیں گے۔