گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ہائیکورٹ کی 150 سالہ تقریبات کےسلسلہ میں مختلف نجی و سرکاری سکولوں کے کلاس چھٹی سے لیکردسویں کلاس تک کے 10سکولوں کےبچوں نےسیشن کورٹ کا معلوماتی وزٹ کیا اس موقع پرسیشن جج محمدعبدالناصر،سینئرسول جج محمد خالد خان اورایڈیشنل وسول ججز کی بڑی تعداد موجودتھی اس موقع پرپبلک پراسییکورٹرز نے بچوں کوعدالتی کارروائی اور عدالتوں میں پیش ہونے کاطریقہ کار بتایا گیا ۔