شیخ رشید احمد نے تھرڈ ایمپائر کا سارا ملبہ عمران خان پرڈال دیا، کہتےہیں کہ جس نے تھرڈ ایمپائر کی انگلی اٹھائی وہ بنی گالہ میں بیٹھا ہے۔
شیخ رشید جب بھی کرتے ہیں کمال ہی کرتے ہیں،کبھی ان کے انداز ہوتے ہیں دیکھنے والےاور جب زبان کھولتے ہیں تو رج کے بولتے ہیں۔
عمران خان کے نہ آنے کو شیخ صاحب نے بڑا دل پر لیا، لیکن ساتھ ہی جتا دیا کہ عمران خان کے نہ آنے نے ان کو شیخ برادری میں جتا دیا، وہ نہیں آئے تو میں جیمز بانڈ بن گیا۔
شیخ رشید عمران خان کو آڑے ہاتھوں بھی لیتے رہتے ہیں، انہوں نے تھرڈ ایمپائر کا سارا ملبہ عمران خان پرڈالتے ہوئے کہا کہ جس نے تھرڈ ایمپائر کی انگلی اٹھائی وہ بنی گالہ میں بیٹھا ہے۔