لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے روز ٹینس کے دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ مینز سنگل کے پہلے رائونڈ مین ڈراز میں عقیل خان نے برکت اللہ کو 6-1، 6-2 سے، اسد اللہ نے اعجاز خان کو 6-3، 6-0 سے، حذیفہ عبدالرحمان نے راشد خان کو 6-1، 6-1 سے، مدثر مرتضیٰ نے ذیشان اشرف کو 6-2، 6-3 سے، شہزاد خان نے حسن ریاض کو 6-1، 6-1 سے، یوسف خان نے ثاقب عمر کو 6-3، 6-0 سے، عثمان رفیق نے فیاض خان کو 6-4، 6-2 سے ، مزمل مرتضیٰ نے امن عتیق خان کو 6-3، 6-3 سے، احمد چودھری نے اکرام اللہ کو 6-1، 6-2 سے، عزیر مجاہد نے حسان شوکت کو 6-2، 6-2 سے، ابدال حیدر نے رشید ملک کو 7-6، 6-2 سے، یاسر خان نے فیضان خرم کو 4-6، 6-0، 7-5 سے، ہیرا عاشق نے کاشان الحق کو 6-1، 6-0 سے، صاحبزادہ محمد علی نے الہام خان کو 6-3، 6-4 سے ، محمد عابد نے احمد بابر کو 6-1، 6-2 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ انڈر 18 مین رائونڈ کے پہلے مرحلے میں مزمل مرتضیٰ نے سمیر احمد کو 6-0، 6-0 سے، احمد کامل نے بلال کبیر کو 6-3، 6-4 سے، یوسف خان نے شاکر اللہ کو 6-1، 7-5 سے، اسد اللہ نے فہد احمد کو 6-2، 6-1 سے، حافظ ارباب علی نے ایم عبداللہ کو 6-1، 6-1 سے، ثاقب عمر نے فیضان شاہد کو 6-0، 6-3 سے، عبدالحیدر نے عزیر راجہ کو 6-0، 6-2 سے، عامر نسیم نے عرفان مغل کو 6-4، 6-4 سے، فرحان اللہ نے عاقب عمر کو 6-3، 3-6، 6-4 سے، برکت اللہ نے ہمبل کو 6-1، 6-2 سے، صاحبزادہ محمد علی نے محمد شعیب کو 7-6، 3-6، 6-0 سے، الہام خان نے موسیٰ چودھری کو 6-3، 6-2 سے، حذیفہ عبدالرحمان نے حمزہ بن ریحان کو 6-1، 6-3 سے، امن عتیق خان نے احمد اسجد کو 6-3، 6-2 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔