• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،قتل کےمجرم کوسزائےموت اور5لاکھ روپےجرمانے کاحکم

گجرات (نمائندہ جنگ)  عدالت نے مقدمہ قتل میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت کا حکم سنادیا، ایڈیشنل سیشن جج گجرات ارشد اقبال نے لاری اڈہ کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر احتشام شاہ  کو سزائے موت، 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید6ماہ قید بامشقت بھگتنا ہوگی،مجرم نے 22اپریل 2014ءکو گلزار مدینہ روڈ پر مقامی کار اسٹینڈ کے مالک سید حبیب  کوفائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، جس پر تھانہ لاری اڈہ میں مقتول کے بیٹے سید خطیب عبداللہ کی مدعیت میں مجرم کیخلاف مقدمہ  درج ہوا تھا۔ 
تازہ ترین