ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبد الوحید ارائیں پارٹی کی اعلی ٰقیا دت سے ملاقات کے لئے لاہور روانہ ہوگئے جہاں وہ ملتان کی مئیر شپ کے حوالے سے حمزہ شہباز شریف اور دیگر قائدین سے ملاقات کریں گے ،وحید ارائیں بہاولپور بلدیاتی کمیٹی کے انچارج بھی ہیں اور حمزہ شہباز کیساتھ میٹنگ میں ملتان کے ساتھ ساتھ بہاول پور کےمئیر اور چئیرمین کے معاملات بھی زیر بحث لائیں گے۔