• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ ، ملک کی 12یونیورسٹیز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت کی طرف سے سیالکوٹ سمیت ملک کی 12یونیورسٹیز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ سمیت ملک کی 12یونیورسٹیز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کرتے ہوئے اس مقصد کے لئے ایک ارب 30کروڑ کی رقم مختص کی گئی ہے جس سے ان یوینورسٹیزمیں لیبارٹریز، سٹوڈنٹ سروس سنیٹر، سرجیکل آلات کے ساتھ کمپیو ٹر نظام کو بہتر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجائے گا۔ یونیورسٹیز کی اپ گریڈیشن کا کام اگست 2019تک مکمل کیاجائے گا۔
تازہ ترین