گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ میں جعلی کرنسی نوٹوں کی بھرمارہوگئی ہے روزانہ تاجروں کونوسربازجعلی نوٹ تھماکرچلے جاتے ہیں بعض سادہ لوح افراد جب جعلی نوٹ لیکربینکوں میں جاتے ہیں تب انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،مقامی بینک کی آفیسرعائشہ احمد نے بتایا کہ روزانہ کئی لوگ جعلی نوٹ لاتے ہیں جنہیں کینسل کردیا جاتا ہے،شہری نوسربازوں سےہوشیار رہیں اور5ہزار اورایک ہزارکے نوٹ احتیاط سےلیں۔