گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سوئی نادرن اورایل این جی گیس کی سہولت ملنےکےباوجودگنجان آبادمختلف علاقوں میں صبح وشام کوکھانا تیارکرنے کے اوقات میں گیس بند رہنا معمول بن گیا،گنجان آباد علاقوں گرجاکھ،دھلے ،باغبانپورہ ،سول لائن ،ماڈل ٹاؤن،وحدت کالونی سمیت مختلف علاقوں میں صبح ناشتہ اوررات کو کھانا تیارکرنے کے اوقات میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہو جاتا ہے جبکہ بعض علاقوں میں مکمل طور پرہی ختم ہوجاتاہے سوئی گیس ذرائع کےمطابق اب کسی بھی علاقہ میں گیس کےکم پریشر کی کوئی شکایت نہیں ہے۔