سی ٹی ڈی سرگودھا نے خوشاب میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا خودکش بمبار گرفتار کر لیا ۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خوشاب لاری اڈے پر کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے محمد وقاص کو گرفتار کیا گیا۔ خودکش بمبار میانوالی کا رہنے والا ہےاور اس کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ اور دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خودکش بمبار کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔