ملتان میں سڑکوں سے ٹریفک کا رش کم کرنے کے لیے اسکول کے اوقات بدل دیئے گئے۔ اسکول اب صبح ساڑھے 7کے بجائے 9 بجے لگیں گے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق اسکول کےکھلنےاوربندہونےکےاوقات میں سڑکوں پرٹریفک کے دباؤکے باعث شہری پریشان ہیں۔ ٹریفک کادباؤ کم کرنے کیلئےاسکولز کےاوقات تبدیل کردیئے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اسکولوں کو تمام بچوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔