پشاور(وقائع نگار) اباسین آرٹس کونسل پشاور نے 16-2015ء کیلئے ادبی ایوارڈز کے نتائج کا اعلان کر دیا‘ ججز کے فیصلے کے مطابق اُردو شاعری کا سردار عبد الرب نشتر ایوارڈ ڈاکٹر نذیر تبسم کی کتاب’’کیسے رائیگاں ہوئے ہم‘‘ پروفیسر محمد شفیع صابر ایوارڈ برائے شاعری خالد خواجہ کی کتاب’’سردست‘‘ اُردو نثر کیلئے اللہ بخش یوسفی ایوارڈ آفتاب بانوں کی کتاب ’’اشک‘‘ جبکہ نثر کیلئے پروفیسر محمد شفیع صابر ایوارڈ سید ماجد شاہ کی کتاب ’’ق‘‘‘ اسی طرح تحقیق و تالیف کا جسٹس کیانی ایوارڈ ڈاکٹر نذیر تبسم کی کتاب’’سرحد کے اُردو غزل گو شعراء‘‘ پشتو نثر کا خوشحال خان خٹک ایوارڈ سید صابر شاہ صابر کی کتاب ’’ دمری نہ مکی تہ‘‘ پشتو شاعری کا رحمان بابا ایوارڈ اندیش شمس القمر کی کتاب’’ پیمانہ و غزل‘‘ جبکہ پشتو تحقیق و تالیف کا مولانا عبد القادر ایوارڈ علی گوہر مشتاق کی کتاب’’ توہمات او پنستانہ ء ‘‘ کو دیا گیا جبکہ ہندکو نثر کیلئے رضا ہمدانی ایوارڈ سید حفیظ اللہ گیلانی کی کتاب ’’ان رادھ‘‘ ہندکو شاعری کا سائین احمد علی ایوارڈ پروفیسر یحییٰ خالد کی کتاب’’ سوچاں دی مندری‘‘ جبکہ ہندکو تحقیق و تالیف محمد اسماعیل اعوان کی کتاب ’’ ہندکو سخن پارینہ‘‘ کو دیا گیا‘ انعام یافتگان کو عنقریب ایک تقریب کے دوران انعامات و اسناد پیش کی جائیں گی ۔