شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) ضلع بھر میں پی پی کا یوم تاسیس جوش و خروش کیساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں حاجی فلک شیر، رضا خان جمالی، آصف خان، اظہر محمود ورک ، حاجی سیٹھ محمد یٰسین، اشرف خیال، جاوید صادق شاہ، سید ندیم عباس کاظمی، حسن عباس نقوی ، سید ظفر ہادی کی اقامت گاہوں پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا جبکہ دوپہر کو لاہور میں ہونیوالی تقریب میں شرکت کیلئے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا جلوس یہاں سے روانہ ہوا۔