سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ اگوکی کے علاقہ موضع دلچیکے میں گھریلو تنازع پر بیوی خدیجہ بی بی کے سر میں توا مار کر جاں بحق کرنے والے خاوند عمران سمیت جانی اور یوسف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا جبکہ خاتون کو نماز جنازہ کے بعد اسکے آبائی قبر ستان میں سپر د خاک کردیا گیا۔