• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،2سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو شوکاز نوٹس

گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے صفائی کے ناقص انتظامات اور طلباء کو لائبریری سے کتابیں جاری نہ کرنے پر 2سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور لیب اسسٹنٹ کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ، سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے مختلف سرکاری سکولوں، سرکاری ہسپتالوں، یونین کونسل دفاتر اور ویٹرنری ہسپتال کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا۔
تازہ ترین