• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے تمام 30پولیس اسٹیشنوں میں عوام کی سہولت کیلئے فرنٹ ڈیسک قائم کردئیے گئے

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے  تمام 30پولیس سٹیشنوں میں  عوام کی سہولت کے لئے فرنٹ  ڈیسک  قائم کردئیے گئے ۔رواں سال کے اوائل میں  وزیراعلیٰ پنجاب  کے حکم پر  آئی جی پولیس پنجاب  نے صوبے کے  5بڑے شہروں کےتقریباً  150تھانوں میں   فرنٹ  ڈیسک بنائے جانے کی منظوری دی تھی ۔ان  شہروں میں  لاہور،گوجرانوالہ،راولپنڈی،فیصل آباداورملتان شامل ہیں پولیس سٹیشنوں میں آنے والے سائلین کے لئے  دوستانہ ماحول فراہم کرنے کی غرض سے اور  عوام کی سہولت کے لئے پنجاب  کے  منتخب پولیس سٹیشنوں میں فرنٹ  ڈیسک بنائے گئے ہیں  جہاں پرآئی ٹی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوںکوتعینات کیاگیاہے جوتھانے میں آنے والے سائلین کی درخواستوں کا کمپیوٹرائزڈریکارڈمرتب کرتے ہیں  ۔راولپنڈی  میں  پہلے مرحلےکے جن 14تھانوں میں یہ ڈیسک  بنائے  گئے تھے  ان میں پوٹھوہارڈویژن کے تھانہ کینٹ ،آراے بازار،سول لائن ،واہ کینٹ ،تھانہ ویمن ،ٹیکسلا،راول ڈویژن کے تھانہ وارث خان ،بنی ،نیوٹاؤن ، گنج منڈی صدرڈویژن کے تھانہ مندرہ ،گوجرخان ،جاتلی ،روات ،   شامل  تھے ۔جبکہ دوسرے مرحلے میں باقی 16تھانوں جن میں  تھانہ سٹی ، پیرودھائی ، رتہ امرال ، صادق آباد، ویسٹریج ، ریس کورس ، نصیرآباد، صدرواہ  مورگاہ ، ائرپورٹ ، چونترہ ، صدربیرونی ، کہوٹہ ، کلرسیداں ، کوٹلی ستیاں  اورمری شامل ہیں  میں بھی فرنٹ ڈیسک بنادئیے گئے ہیں  راولپنڈی ضلع میں فرنٹ ڈیسک کے انچارج  فیصل شہزادنے جنگ سے گفتگو کرتے  ہوئے بتایا کہ  راولپنڈی میں فرنٹ ڈیسک کے لئے پنجاب حکومت نے 57  تعلیم یافتہ نوجوانوں کوبھرتی کیاہے  جن میں 45لڑکے 12لڑکیاں شامل ہیں ۔دریں اثنا سی پی اوراولپنڈی اسراراحمدخان عباسی نے جمعرات کوراولپنڈی کے 16پولیس سٹیشن کااچانک دورہ کرکے نئے بنائے گئے  فرنٹ ڈیسک کامعائنہ کیا۔
تازہ ترین