ملتان(سٹاف رپورٹر) مرکز قومی بچت ملتان شہر کے سنٹر نمبر3کا آ ڈٹ شروع کر دیا گیا ہے،ریجنل ڈائریکٹوریٹ نیشنل سیونگز ملتان کے جاری احکامات پر آڈٹ ٹیم نے مرکز قومی بچت سنٹر نمبر 3کا آڈٹ شروع کر دیا ہے،آڈٹ ٹیم کے انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر انسپکشن رائو احمد علی اور نیشنل سیونگ آفیسر آڈٹ انسپکشن رانا منور نے سنٹر نمبر3پہنچ کر ریکادڑ کی چھان بین کا کام شروع کر دیا ہے،آڈٹ مکمل ہونے کے بعد اس کی رپورٹ حکام کو پیش کی جائے گی۔