گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ممبر پنجاب بارکونسل امتیازنور ملک،جوائنٹ سیکرٹری عامرنذیر اوردیگر وکلاءنےسیشن کورٹ کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کی سیکرٹری عمران حیدر نقوی نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بارکونسل اورپنجاب بار کونسل کےبعدپاکستان کی پہلی ڈسٹرکٹ بارگوجرانوالہ کے انتخاب 2017بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے ہونگے جس کیلئے 750لاکھ کی جدید بائیو میٹرک مشینری خرید لی گئی ہے جو6دسمبر کوگوجرانوالہ پہنچ جائے گی انہوں نے کہا کہ 6دسمبرسےلیکر17دسمبرتک قائد اعظم بار ہال میں گوجرانوالہ بارکےتقریباً 3ہزارممبراپنی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کرواسکیں گے وہ وکلاءجو اس وقت سرکاری محکموں میں نوکری کررہے ہیں وہ رجسٹریشن سے اجتناب کریں ۔