• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چشمہ ایٹمی پاور پلانٹ 3کی آزمائشی پیداوار کا ٹیسٹ مکمل،رواں ماہ سے 340 میگا واٹ بجلی ملے گی

 اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزارت پانی وبجلی نے  چشمہ ایٹمی پاور پلانٹ 3کی آزمائشی پیداوار کا ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا ہے وزیر اعظم نواز شریف چشمہ پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔ذرائع کے مطابق چشمہ ایٹمی پاور پلانٹ 3 کی آزمائشی پیداوار کا ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد اس پلانٹ سے رواں ماہ سے 340 میگا واٹ بجلی ملنا شروع ہو جائے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیفٹی اقدامات کے بعد چشمہ 3سے بجلی ملے گی  ۔پلانٹ چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے جس پر 85فیصد سرمایہ کاری چین نے کی ہے ۔ 
تازہ ترین