• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،موٹر سائیکلوں اور ٹرک میں ٹکر ،2 نوجوان جاں بحق، 2شدید زخمی

شیخوپورہ،فیروزوٹواں(نمائندہ جنگ ،نا مہ نگار  ) موٹر سائیکلوں میں ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2 نو جوان شدید زخمی ہو گئے۔سرگودھا روڈ پر نبی پورہ کے نزدیک موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان ذیشان جاں بحق ہوگیا اور دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے ، ۔ تھانہ بھکھی کے علاقہ قصبہ فیروزوٹواں میں  ٹرک نے سڑک عبور کرتے ہوئے نوجوان کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا    23 سالہ عثمان سڑک کراس کررہا تھا کہ   ٹرک نے ٹکر ماردی جس سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹرک قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین