مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کےغبارے سے ہوا نکل رہی ہے، الزام تراشی کے علاوہ پی ٹی آئی کے پاس کہنے کو کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں اخلاقیات کی روایت کو برقرار رکھنا چاہیے،مینار پاکستان کے سائے تلے پورا ملک متحد ہے، عدالتیں آزاد ہیں، کوئی کس کا حق سلب نہیں کرسکتا۔
حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ مضبوط جمہوریت پاکستان کا مقدربننے جارہی ہے،وزیراعظم کی قیادت میں جو وعدے کیے وہ 2018ء تک پورے کریں گے،عمران خان 2018ء میں قسمت آزمائی کریں، عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں۔