وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کرنسی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے، بغیر لائسنس کام کرنے والے کرنسی ڈیلروں کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے فاریکس ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور آئی بی مل کر آپریشن کررہے ہیں جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے کی کمی ہوئی ہے۔
وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ دو تین دن میں ڈالر کی قیمت نارمل ہوجائے گی،ڈالرکی قیمت میں ایک روپے اضافے سے اٹھاون ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔