سرگودھا(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں منشیات کا عا د ی ملز م پراسرار طور پرہلاک ہو گیا ۔جیل ذرائع کے مطابق 17 ماہ سے سرگودھا جیل میں قید ملزم مظہر عباس ہلاک ہو گیا۔ قصبہ سالم کا رہائشی مظہر منشیات اور لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں ملوث تھا۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی تھا، نشہ نہ ملنے کے باعث حالت بگڑنے پر اسے چند روز قبل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، خدشہ ہے کہ اسی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔ نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ مو ت کی جوڈیشل انکوائر ی کا حکم دے دیا گیا ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جو ڈیشل مجسٹر یٹ کا تقر ر کر یں گے جو مو ت کی تحقیقات کر یں گے ۔